18 نومبر 2014 - 06:56
بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے

بحرین میں حکومت کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے پر آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز کے حملے میں، کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے پیر کی رات بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاہرے پر، جو اس ملک کے مختلف علاقوں منجملہ کرزکان، المالکیہ اور شہرکان میں ہونے والے رفرینڈم کے موقع پر کیا گیا، حملہ، اور ان کے خلاف آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین کی سیکیورٹی فورسیز نے کئی سرگرم عمل خواتین کو کہ جن میں ریحانہ الموسوی، نفیسہ العصفور، زینب الخواجہ، آیات الصفار اور زہرہ الشیخ نیز اپنے شیر خوار بچّے کے ہمراہ ابتسام الصائغ شامل ہیں، گرفتار کرلیا جس پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں جب سے عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس ملک کی حکومت بڑی تعداد میں سرگرم عمل شخصیات کو گرفتار کرچکی ہے۔

.......

/169